جعلی دستاویزات پر آنیوالے7افغان باشندے پکڑے گئے

اسلام آباد (بیورو چیف)وفاقی تحقیقات ادارےFIA نے جعلی دستاویز پر پاکستان میں داخل ہونے والے7 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق افغان باشندے کوئٹہ سے نجی ایئرلائن کے ذریعے اسلام آباد جانے کی کوشش کررہے تھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افراد میں 1 ایجنٹ اور باقی افغان باشندے شامل ہیں، ملزمان جعلی دستاویزات کے ذریعے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے جعلی پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور افغانی تذکرے برآمد ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں