ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری ہے، مشرقی ریجن میں داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔مشرقی ریجن میں ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ کیا گیا تاہم اتحادی فوج نے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا،سعودی سول ڈیفنس کیترجمان کیمطابق مشرقی صوبے اور نجران میں خطرے سے متعلق الرٹ واپس لے لیا گیا ہے۔دوسری جانب یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف آپریشن کے دوران مزید 239 جنگجوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔




