صفدرآباد(نامہ نگار)موٹر سائیکل چوری کی نان اسٹاپ وارداتیں،شہری لاکھوں روپے کی مالیتی موٹر سائیکلز سے محروم ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق صفدرآباد شہر میںنا معلوم چوروں کا گروہ سرگرم ہو چکا ہے جو آئے روز شہریوں کی قیمتی موٹر سائیکلیں چرا کر آناً فاناً غائب ہو جاتا ہے گزشتہ کئی ماہ سے شہر میں اس قسم کی بہت سے وارداتیںہو چکی ہیں لیکن حیرانگی ہے کہ ابھی تک کوئی وارداتیا گرفتار نہیںہو سکا ۔ایک شہری نے بتایا کہ وہ کمیٹی روڈ پر میونسپل کمیٹی آفس کے سامنے دکان کرتا ہے کوئی نا معلوم چور اس کی قیمتی موٹر سائیکل ون ٹو فائیودن دیہاڑے دکان سے باہر سے لے گیا حالانکہ اسے لاک بھی کیا گیا تھا ۔تلاش بسیار کے بعد بھی پتا نہیں چل سکا۔ریلوے روڈ سے الشیخ بیکرز کی موٹر سائیکل بھی غائب ہو گئی ،جامع مسجد خالقیہ اردو بازار سے بھی ایک حجام کی دکان پر کھڑی موٹر سائیکل کوئی نا معلوم لے اڑا۔فیضان فارمیسی سے چوری شدہ موٹر سائیکل کا ابھی تک کچھ نہیںبنا۔شہری سر پکڑ کر بیٹھ گئے کہ ان کے ساتھ ہو کیا رہا ہے۔ایک شہری نے نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ کو بتایا کہ عوام میں چوری کی وارداتوں میں تیزی پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ صفدرآباد میں عام پولیس کی بجائے کرائم فائٹر پولیس ہونی چاہئے جو عوام کی جان و مال کا یقینی تحفط کر سکے۔




