آٹے کی قیمت میں اضافہ کا نوٹس لیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے نوجوان رہنما سردار عمران نے کہا ہے کہ حکومت گندم کی قیمتوں کو فوری کم کرے تا کہ غریب عوام کو دو وقت کی روٹی میسر آئے، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے غریب عوام کی مشکلات بڑھ رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے غریب اور کم آمدنی والے بہت متاثر ہو رہے ہیں جس گھر میں پانچ سے چھ افراد ہیں ان کے لئے گھر چلانا مشکل ہو گیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کا فوری نوٹس لیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں