بچے سے جبری مشقت لینے پر مقدمہ

سرگودھا( بیورو چیف)سرگودھا ریجن میں بچوں سے جبری مشقت کی روک تھام کے لئے کاروائی میں 14 سالہ بچے سے جبری مشقت پر مالک کے خلاف چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں بچوں سے جبری مشقت کی روک تھام کے لئے علاقہ واں بھچراں میں انسپکٹر لیبر ویلفیئر میانوالی نے کم سن بچوں سے مشقت و مزدوری لینے پر مالک ویلڈنگ ورکس محمد رزاق کے خلاف 14 سالہ بچے فہد عبداللہ سے مشقت پر مقدمہ درج کروا دیا جس پرتھانہ واں بھچراں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں