فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مضر صحت اشیاء کی فروخت اور ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے’ پنجاب فوڈ اتھارٹی’ محکمہ صحت اور کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کیا کر رہی ہیں’ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری عاصم حبیب سپراء اور دیگر مقررین نے کیا’ اجلاس میں چیئرمین چوہدری حبیب الرحمن گل’ سابق صدور چوہدری مقصود احمدجٹ’ رانا فخر حیات خاں’ سرپرست اعلیٰ چوہدری امانت علی’ ایونٹ پرسن ملک محمد علی’ جنرل سیکرٹری محمد اویس اقبال’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ ایگزیکٹو ممبرز ملک اعجاز احمد’ ‘ محمد علی ڈوگر’ حاجی محمد انور’ رانا طارق عزیز’ چوہدری محمد فاروق گل ‘رانا محمد ادریس’ چوہدری امتیاز کمبوہ’ میاں نذاکت علی’ رانا طاہر شہزاد’ چوہدری آصف حبیب’ عاصم شہزاد کے علاوہ ایسوسی ایشن کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ مقررین نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی چیزیں خالص نہیں مل رہی ہیں’ ملاوٹ مافیا ہمارے معصوم بچوں پر ظلم کر رہی ہیں اور فوڈ اتھارٹی خواب غفلت کے مزے لوٹ رہی ہیں’ روزانہ ہزاروں لیٹر کیمیکل ملا دودھ دکانوں پر فروخت ہو رہا ہے جس کے استعمال سے ہمارے بچے’ جوان اور بوڑھے مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں’ محکمہ صحت اور کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے کھانے پینے کی اشیاء کی کوالٹی چیک کرنے کے بجائے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے’انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف ‘ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ ہمارے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے ملاوٹ مافیا کو نکیل ڈالی جائے اور ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے اور جو لوگ اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کر رہے ہیں انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے۔




