بکریوں کی حویلی میں داخلہ پر جھگڑا ،1قتل،ساتھی لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھانہ روشن والا کے علاقہ 252ر۔ب میں بکریوں کی حویلی میں داخل ہونے پر مسلح افراد کی فائرنگ ، ایک شخص قتل ، دوسرا بری طرح زخمی ہوگیا، ریسکیو1122نے نعش پولیس کے حوالے کر کے زخمی کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا ، بتایا جاتا ہے کہ 252ر۔ب میں فرمان علی ولد عبدالکریم ، شہباز ولد رشید بکریوں کے بارے حویلی میں موجود تھے کہ مسلح افراد اطہر وغیرہ حویلی میں داخل ہوئے جس پر دونوں فریقوں میں تلخ کلامی ہو گئی، شور شرابا سن کر دیگر افراد بھی موقع پر پہنچ گئے، تلخ کلامی اور گالم گلوچ کے بعد مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے 50سالہ فرمان علی ولدعبدالکریم اور 47سالہ شہباز بری طرح زخمی ہو گئے، ملزمان اطہر وغیرہ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ فرمان علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں