فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایس ڈی ای او پیرا فورس سٹی ندیم ناصر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سرگودھا روڈ باوا چک مین مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدد دکانوں کو سیل کر دیا اور تاجروں کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے دوبارہ تجاوزات کی تو اس کا سامان ضبط اور ان کے خلاف مقدمات درج ہونگے، ایس ڈی ای او پیرا فورس سٹی ندیم ناصر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سرگودھا روڈ باوا چک مین مارکیٹ پہنچے تو وہاں پر دکانداروں نے اپنا سامان دکانوں کے باہر رکھ کر روڈ، فٹ پاتھ کو بلاک کیا ہوا تھا، جس پر انکروچمنٹ ٹیم نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تجاوزات کرنے والوں کو جرمانے اور متعد ددکانوں کو سیل کر دیا، ایس ڈی ای او نے تاجروں کو کہا کہ وہ اپنی حدود میں رہ کر کام کریں اگر دوبارہ کسی نے تجاوزات کیں تو اس کا سامان ضبط اور ان کے خلاف مزید سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات بھی درج کروائیں گے۔




