فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ستھرا پنجاب ایجنسی فیصل آباد کے افسران اور ورکروں کی لا پرواہی و نااہلی سے فیصل آباد میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے، باغ جناح کے ارد گرد علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، لکڑیوں کے ٹال کے قریب کوڑا کرکٹ کا ڈھیر راہگیروں کیلئے وبال جان بن گیا۔ تعفن زدہ ماحول سے وبائی امراض پھیلنے کابھی خدشہ، صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے ، شہری حلقوں کا مطالبہ ، تفصیل کے مطابق کوڑا ٹیکس کی وصولی کے باوجود فیصل آباد میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات نے شہریوں کا ناک میں دم کر دیا ہے ، شہر کے پوش علاقے باغ جناح روڈ پر بھی صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال لمحہ فکریہ اور یہاں پر موجود لڑکیوں کے ٹال کے قریب کوڑا کرکٹ کا ڈھیر، مکھوں اور مچھروں کی آماجگاہ بن گیا ہے، کوڑا ٹیکس کی وصولی کے ساتھ ساتھ شہریوں سے جگا ٹیکس بھی وصول کیا جاتا ہے اور خاکروب ہر ہفتے لوگوں سے پیسے وصول کرتے ہیں مگر اس کے باوجود صفائی ستھرائی کا نظام بہتر نہیں بنیا جا سکا اور ستھرا پنجاب ایجنسی فیصل آباد کے افسران اور ورکروں کی عدم دلچسپی اور نا اہلی نے فیصل آباد میں صفائی ستھرائی کا نظام بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وزیرا علیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور فیصل آباد میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں۔




