حنیف عباسی سے طارق فضل چوہدری کی ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی وزیربرائے ریلوے محمد حنیف عباسی سے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ملاقات کی جس میں باہمیدلچسپی کے امور اور ملکی و پارلیمانی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزارتِ ریلوے میں ہونے والی ملاقات کے دوران وفاقی وزیرڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان ریلوے میں جاری اصلاحاتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے میں ڈیجیٹلائزیشن، جدید ٹیکنالوجی اور آپریشنل نظام کی بہتری کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی آمدن میں اضافہ، خسارہ میں کمی اور مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے اقدامات خوش آئند ہیں۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ 100 ارب روپے سے زائد آمدن حاصل کی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت پاکستان ریلوے رواں مالی سال میں 160 ارب روپے آمدن کا ہدف حاصل کرے گی۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو مالی طور پر مستحکم، جدید اور منافع بخش ادارہ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں