شہر میں بڑھتی ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن سٹی فیصل آباد کے نائب صدر چوہدری عبدالجبار جٹ نمبر دار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیصل آباد شہر میں جرائم کا گراف بلند ہو گیا ہے، شہر بھر میں ہر روز ڈکیتیاں معمول بن چکی ہیں۔ جرا ئم پیشہ افراد سرعام وارداتیں کر رہے ہیں،فیصل آباد پولیس جرائم کو کنٹرول نہیں کر رہی ہے، جرائم اس قدر بڑھ گئے ہیں ان کو کنٹرول کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ڈاکو ضمانت پر رہا ہو کر تاریخ پر نہیں جاتے بلکہ دوسرے شہر جا کر وارداتیں شروع کر دیتے ہیں، عدالت ان کو اشتہاری قرار دے دیتی ہے ، لہذا حالات و واقعات پر غور کر کے ڈاکوئوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں