ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وریام روڈ پر چک نمبر 331ج ب اٹھوال کے قریب رحمت پٹرول پمپ کے سامنے دو رکشے آمنے سامنے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 8سالہ بچی جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی تین ایمرجنسی وہیکلز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا۔جاں بحق ہونے والی بچی:دیشا ندیم ولد ندیم مسیح 8 سال ، سکنہ چک نمبر 393ج ب۔زخمی ہونے والے افراد:1۔ بلقیس زوجہ سلیم 55سال، سکنہ چک نمبر 393 ج ب۔2۔ اشفاق ولد غلام حسین 53 سال۔3۔ نومی زوجہ شان 35 سال، سکنہ چک نمبر 393 ج ب۔4۔ حیدر علی ولد انتظار حسین 23 سال، سکنہ مصطفی ٹان۔5۔ علی ولد خلیل 22 سال، سکنہ بخشی پارک ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ریسکیو 1122 کے مطابق تمام زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔




