ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ساجد اقبال کی زیر صدارت اجلاس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ساجد اقبال نے ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا اور سول ویٹرنری ہسپتال، آپریشن تھیٹر، دفتر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک اور دفتر ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیوسٹاک کا معائنہ کیا۔انہوں نے تحصیل چنیو ٹ اور بھوانہ کے مصنوعی نسل کشی کے ٹیکنیشنز (AITs)کے ساتھ چنیوٹ میں جبکہ تحصیل لالیاں کے مصنوعی نسل کشی کے ٹیکنیشنز کے ساتھ لالیاں میں الگ اجلاس کی صدارت کی جن میں وزیراعلی پنجاب کے برڈ ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نارمل فریزین، سیکسڈ اور براہمن سیمن ڈوزز کی تقسیم اور استعمال سے متعلق ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ موصول شدہ، استعمال شدہ اور دستیاب سیمن ڈوزز کا مکمل اور تازہ ترین ریکارڈ مرتب رکھا جائے اور متعلقہ سرگرمیوں کا ایس پی ایم ایس سسٹم پر سو فیصد اندراج یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے موبائل ویٹرنری ڈسپنسری چنیوٹ کا بھی دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی موبائل ویٹرنری سہولیات، ریکارڈ اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا-معائنے کے دوران او پی ڈی رجسٹرز، ویکسینیشن اور مصنوعی نسل کشی کا ریکارڈ کسانوں سے براہِ راست رابطے کے ذریعے چیک کیا گیاجبکہ ادویات کے اسٹاک، کولڈ چین کی صورتحال، سرکاری ریکارڈ، عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈاکٹر ساجد اقبال نے ویٹرنری سہولیات کی بہتری، تشخیصی و جراحی خدمات کے مثر استعمال، ریکارڈ کی درست اور بروقت تکمیل، ہرڈ ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ پر مثر عملدرآمد اور محکمانہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں