ملک ندیم کے والد محترم ملک پرویز(ندیم کیفے والے)رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف کاروباری شخصیات ملک ندیم’ ملک نعیم’ ملک امین کے والد محترم ملک پرویز (ندیم کیفے والے) رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم نہایت خوش اخلاق’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والے انسان تھے، مرحوم کی نمازجنازہ گزشتہ شب 8 بجے پیپلزکالونی نمبر2 بابر چوک محفوظ پارک میں ادا کر دی گئی۔ نمازجنازہ میں سیاسی’ سماجی راہنمائوں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے محبوبۖ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں