مقررہ کرایہ سے زائد وصولی پر بھائی جرمانے،5گاڑیاں بند

جڑانوالہ (نامہ نگار) سرکاری کرایہ نامہ سے زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز ویگن مالکان کیخلاف کریک ڈائون۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیا اللہ گوندل کی ہدایت پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی۔ تحصیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایوں کی پابندی یقینی بنانا شہریوں کو بلاجواز مالی بوجھ سے بچانے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ سیکرٹری آر ٹی اے (Regional Transport Authority)، پیرا فورس اور دیگر متعلقہ حکام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف موقع پر جرمانے عائد کیے اور 5 گاڑیاں بند (تھانے منتقل) کر دیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف FIRs بھی درج کروائیں۔مسافروں کو مسلسل ریلیف کی فراہمی کے لیے جنرل بس اسٹینڈز اور تمام اہم بس اسٹاپس پر باقاعدگی سے چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں