خراب کارکردگی پر صاف پانی اتھارٹی کے2ڈائریکٹر برطرف

لاہور (بیوروچیف)پنجاب صاف پانی اتھارٹی میں خراب کارکردگی پر 2ڈائریکٹرز کو برطرف کر دیا گیا۔ سی ای او صاف پانی اتھارٹی نے کارکردگی پر ایکشن لیتے ہوئے دونوں افسران کی برطرفی کے احکامات جاری کر دیئے۔برطرف ہونیوالوں میں ڈائریکٹر نارتھ زون پنجاب صاف پانی اتھارٹی یاسر بشیر اور ڈائریکٹر ساتھ زون عامر خلیق شامل ہیں۔ذرائع کیمطابق دونوں افسران کی کارکردگی پر محکمہ بلدیات پنجاب کو بھی تحفظات تھے۔ سپیشل سیکرٹری بلدیات نے اتھارٹی میں ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی ہدایت کی تھی، افسران کی کارکردگی پر محکمہ بلدیات پنجاب کو بھی تحفظات تھیجس کے بعد دونوں ڈائریکٹرز کو فوری طور پر عہدوں سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں