پی ڈی پی مریم نواز کا انقلاب آفرین پروگرام ہے ،وزیر بلدیات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے تحصیل تاندلیانوالہ اور فیصل آباد کا دورہ کیا اورپنجاب ڈویلپمنٹ پروگرا م (پی ڈی پی) کی سکیموں، ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر بلدیات نے فیصل آباد کی 3تحصیلوں میں بیوٹیفیکیشن پراجیکٹس ڈیزا ئن3 دن میں فراہم کرنیکی ہدایت کی اور کہا کہ پی ڈی پی پر ٹائم لائنز کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ، تاندلیانوا لہ ، چک جھمرہ میں پی ڈی پی منصوبے مکمل کرائے جا رہے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز نے شہروں کی بیوٹیفکیشن پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور پی ڈی پی مریم نواز حکومت کا انقلاب آفریں پروگرام ہے۔انہوں نے کہا کہ سموگ کے تدارک کے لئے جاری ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور ستھرا پنجاب پروگرام پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔رکن قومی اسمبلی بلال بدر چوہدری بھی موجود تھے۔قبل ازیں وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے تحصیل تاندلیانوالہ میں پی ڈی پی سکیموں پر کام کی رفتار بڑھانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار کو متحرک کریں، معمولی کوتاہی بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں