فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے 12 دسمبر کو ہونیوالے سالانہ الیکشن کیلئے صدر اور سیکرٹری کی نشستوں کیلئے پانچ پانچ امیدوار سامنے آ گئے، نائب صدر کیلئے 2′ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر 4 جبکہ فنانس سیکرٹری اور لائبریری سیکرٹری کی نشست پر ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کی صدارت کیلئے چوہدری مجاہد حسن پنسوتا ایڈووکیٹ’ ملک محمود حسین اعوان ایڈووکیٹ’ میاں اشفاق احمد فیصل ایڈووکیٹ’ اظہر حنیف خان ایڈووکیٹ اور رانا منیر احمد بابر ایڈووکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ سیکرٹری بار کی نشست کیلئے بھی پانچ امیدواروں رانا بشارت حسین ایڈووکیٹ’ رانا طلال اشرف ایڈووکیٹ’ چوہدری فرقان غلام رسول بٹ’ میاں فہیم ریاض ایڈووکیٹ اور محمد خرم ذیشان شیخ ایڈووکیٹ’ نائب صدر کیلئے ملک زہرے خاں وسیر ایڈووکیٹ اور منیبہ کنول ایڈووکیٹ’ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے چار امیدواروں رانا انعام اﷲ خاں ایڈووکیٹ’ میاں ثاقب علی ایڈووکیٹ’ جہانزیب علوی ایڈووکیٹ اور رانا محمد مغیث اکبر ایڈووکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر شازیہ دلشاد رانا ایڈووکیٹ اور نجم السحر ایڈووکیٹ اور لائبریری سیکرٹری کیلئے رانا علی رضا ایڈووکیٹ اور محمد یوسف انصاری ایڈووکیٹ میدان میں آ گئے جبکہ امیدواروں پر اعتراضات کی درخواستیں 23 نومبر کو جمع کروائی جا سکیں گی۔ سکروٹنی کا عمل 24نومبر سے 26 نومبر تک ہو گا۔ امیدوار 27 نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ 28نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کر دی جائے گی اور 12 دسمبر 2026ء کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہو گی۔




