تاندلیانوالہ سے اغوا ہونیوالی 15سالہ لڑکی چنیوٹ سے بازیاب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ صدر تاندلیانوالہ نے ایک ہفتہ قبل اغواء ہونے والی 14سالہ لڑکی کو چنیوٹ سے بازیاب کروا لیا، اغواء کاروں کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔ تفصیل کے مطابق 452 گ ب کے محمد یٰسین نے 19نومبر کو پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اوباش ملزم سعید اختر اور جاوید اقبال نے 14سالہ لڑکی (ف) کو گن پوائنٹ پر اغواء کر کے فرار ہو گئے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر تاندلیانوالہ سہیل اسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے چنیوٹ میں چھاپہ مار کر دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔ سی پی او تنویر حسین نے مغویہ کی بازیابی پر ایس ایچ او اور اسکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں