جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ

لاہور(بیوروچیف) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے آئندہ مہینوں میں معمول سے کم بارشوں کے پیشِ نظر جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں خشک سالی کے خدشے سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی بنیادوں پر پیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے کمشنر بہاولپور، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان سمیت 9 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو باضابطہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔مراسلے میں بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور، کوٹ ادو اور بھکر شامل ہیں، اس کے علاوہ محکمہ لوکل گورنمنٹ، زراعت، آبپاشی، ماحولیات، صحت، لائیو سٹاک، جنگلات، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور ریسکیو 1122 کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں