فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد نے تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس کی جانب سے سابق سیکرٹری بار رانا مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ کیخلاف قتل کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کی شدید مذمت کی ہے۔ آج 15 اکتوبر کو ہڑتال کر دی۔ وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہ ہوئے جسکی وجہ سے عدالتوں میں آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ وکلاء برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ جھوٹی ایف آئی آر کو فوری طور پر خارج کیا جائے۔ یاد رہے کہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے 410 گ ب کے رہائشی ظفر اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا کہ سابق سیکرٹری بار رانا مرتضیٰ حکیم وغیرہ نے زین کے وراثتی رقبہ پر ہائوسنگ کالونی بنائی۔ بعدازاں دونوں میں کسی بات پر تنازعہ ہو گیا تو رانا مرتضیٰ حکیم وغیرہ نے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے محمد بوٹا ولد محمد ظفر اقبال زندگی کی بازی ہار گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔




