FCCIاور گرو نانک یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ طے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور بابا گرونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت دونوں ادارے انڈسٹری اکیڈیمیا رابطوں کو مضبوط ، مؤثر اور نتیجہ خیز بنائیں گے ۔ اس یادداشت پر فیصل آباد چیمبر کے صدر فاروق یوسف شیخ جبکہ گرونانک یونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد عمران نے دستخط کئے۔ فاروق یوسف شیخ نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ادارے مل کر تربیتی پروگرام سیمینار ، ورکشاپس اورکانفرنسیں منعقد کرائیں گے تاکہ ننکانہ کے ارد گرد کے علاقوں میں ہنر مندی افرادی قوت تیار کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں