فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایم ایس ہلال احمر ہسپتال ڈاکٹر حافظ مختار احمد رندھاوا، قاری ضیاء الحق رندھاوا ایڈووکیٹ، اعجاز احمد رندھاوا، ڈاکٹر حبیب الحق رندھاوا، محمد شفیق رندھاوا کے والد محترم، عثمان رندھاوا ایڈووکیٹ کے دادا جان اور سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کے نانا جان ، سینئر قانون دان چوہدری محمد صدیق رندھاوا رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے، ان للہ وانا الیہ راجعون ۔مرحوم نہایت خوش اخلاق، ہمدرد ، صوم و صلوة کے پابند تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج15نومبربروز اتوار بعد از نماز ظہر 2بجے بڑے قبرستان غلام محمد آباد کی جناز گاہ میں ادا کر دی گئی، جس میں سیاستدانوں، صنعتکاروں ،ڈاکٹر برادری، تاجروں، وکلائ، صحافیوں، مذہبی تنظیموں کے عہدیداروں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حافظ مختار احمد رندھاوا کی رہائش گاہ 230سی بلاک بسم اللہ چوک غلام محمد آباد میں ہے۔ اور ان کا فون نمبر0300-6608042ہے۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق، نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب کریمۖ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین




