لندن (سپورٹس نیوز) پاکستان کے سابق اسپنر ظفر گوہر نے پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستقبل میں انگلینڈ سے ڈیبیو پر نظریں جمالیں ۔30 سالہ ظفر گوہر اس وقت کانٹی چیمپئن شپ میں سب سے کامیاب اسپنر ہیں جو برطانوی شہریت حاصل کرنے کے عبد مقامی کھلاڑی کے طور پر مڈل سیکس کی نمائندگی کررہے ہیں۔اسپنر کا انٹرنیشنل کیریئر اور مواقع کی کمی کی وجہ سے متاثر ہوا۔2015 میں ظفر گوہر کو زخمی لیگ اسپنر یاسر شاہ کے متبادل کے طور پر پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ ملی۔تاہم برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے گوہر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے کال موصول کرنا ایک خواب تھا، لیکن میں ناکام ہوگیا۔میں نے سفر کی تفصیلات کے لیے رات گئے تک انتظار کیا، پھر مجھے آرام کرنے کو کہا گیا، اس کھوئے ہوئے موقع نے انہیں پریشان کردیا اور اگرچہ بعد میں پاکستان کے لیے کھیلنا ان کے لیے ممکن ہوا لیکن مسلسل مواقع کبھی نہیں ملے۔




