فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمابیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی کاعلاج ممکن ہے مگرعلاج کے نام پرسڑکوں پرتماشہ لگاناممکن نہیں۔ حکو مت نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے جس کے بعد ڈاکٹرزنے چیک اپ کے بعدانہیں صحت مند قراردیا ہے جاری بیان میں کہا نے کہا کہ شفا ہسپتال میں بانی کے پہنچنے سے قبل سیاسی مجمع لگادیا گیا تھااس لئے سیکورٹی کے لئے انتظامیہ نے بانی کوپمز ہسپتال منتقل کیا-ان کا کہنا تھاکہ علاج کے نام پرسیاسی کہانی بنارقومی مجرم مظلوم نہیں بن سکتے حکومت کے لیے امن وامان ضروری ہے-انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کربھی دیکھ لیں اس سے عوام بھی باہرنہیں نکلیں گے جبکہ جلائو گھیرائو روکنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ضرورہوں گے۔




