فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کااپنے بانی قومی مجرم کی رہائی کے علاوہ دوسرا کو ئی ایجنڈانہیں دعوے سے کہتا ہوں کہ عوام توکیا پی ٹی آئی کے کارکنان بھی باہر نہیں نکلیں گے ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے پونے 4 سالہ اقتدارمیں ملک اورقوم کے لیے کچھ نہیں کیا نہ وہ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے ملکی معاملات کی حامی ہے۔27ستمبر کے احتجاج کی کال پر ردِعمل میں انہوں نے کہا کہ وفاق کو کوئی خطرہ نہیں تاہم چڑھائی پر قانون حرکت میں آئے گا-اس انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ہرکال اور ہنگامہ آرائی اس کے اپنے مطالبات ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے دھرنے اور احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ملک میں سیاسی استحکام موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا 27ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور احتجاج کرنے کا اعلان ایک قومی مجرم کی رہائی کا ایجنڈاہے جس میں وہ کامیاب نہیں ہو سکتی۔




