RPOنے SHO ساندل بار وسیم طارق کو معطل کر دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا نے احکامات کی عدم تعمیل اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایس ایچ او تھانہ ساندل بار انسپکٹر وسیم طارق سہو کو معطل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن یا اختیارات میں تجاوز ہی نہیں بلکہ محکمانہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بھی بلاامتیاز کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فرض شناسی’ دیانتداری اور محکمانہ نظم وضبط پولیس افسران وملازمان کا بنیادی معیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں