کمالیہ(نامہ نگار)وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔ اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ اقرا ناصرنے کہا کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ہزار سے زائد شاپس کو چیک کیا گیا خلاف ورزی پر 90ہزار کے جرمانے کئے گے کاروائیاں شہری علاقوں اقبال بازار ،منڈی موڑ، ماموں موڑاورصدر بازار سمیت دیگر علاقوں میں کی گیں حکومت کے مقرر کردہ ریٹس سے زائد نرخوں پر روزمرہ ضروریات زندگی کی اشیا فروخت کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔
