اوورسیز پاکستانی کے گھر پر قبضہ کرنیوالے گروپ کے سرغنہ کو3سال قید

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سول جج درجہ اول وجوڈیشل مجسٹریٹ محمد عمران اکرم نے اوورسیز پاکستان کا گھر ہتھیانے کیلئے جعلی اقرار نامہ تیار کرنے والے قبضہ مافیا کے مجرم سہیل حامد کو 3سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق کینال روڈ ماڈل سٹی کے رہائشی اوورسیز پاکستانی سید ابصار الحسن نقوی اپنا دو منزلہ گھر تنویر احمد سندھو ایڈووکیٹ کو کرایہ پر دے کر بیرون ملک چلا گیا تو ملزم نے اپنے بھائی سہیل حامد کے ساتھ ملکر گھر ہتھیانے کیلئے جعلی اشٹام تیار کیا جب وہ بیرون ملک سعودی عرب میں مقیم تھا، واپس آنے پر علم ہوا تو کوتوالی پولیس نے دھوکہ دہی’ فراڈ’ جعلسازی کے الزام میں قبضہ گروپ کے دونوں بھائیوں تنویر احمد سندھو ایڈووکیٹ’ سہیل حامد پسران حامد علی وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے چالان مکمل کر کے فاضل عدالت بھجوایا۔ فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم سہیل حامد کو 3سال قید کی سزا کا حکم سنایا اور مقدمہ کی پیروی سید نثار علی شاہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں