لاہور( شوبز نیوز ) پاکستان کی نامور اداکارہ اور مشہور میزبان نادیہ خان نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے مودی کو ایشوریا رائے بنادیا۔ نجی ٹی وی کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے بھارتی چینلز کی رپورٹنگ کو محض تماشا قرار دیا اور کہا کہ بھارتی میڈیا صحافت کے بجائے مزاحیہ فلم کی شکل اختیار کر چکا ہے۔نادیہ خان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی کوریج دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے اسکرپٹ پہلے سے لکھا گیا ہو۔




