13

بھارت کا پاکستان پر بزدلانہ حملہ (اداریہ)

مکار دشمن بھارت نے رات گئے پاکستان پر بزدلانہ طریقہ سے وار کر دیا میزائل داغتے ہوئے پانچ مقامات کو نشانہ بنایا جس سے ایک بچے سمیت تین شہری شہید اور 12زخمی ہو گئے پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیا جبکہ بھارت کے 5طیارے بھی مار گرائے پاک فضائیہ کا کوئی نقصان نہیں ہوا بھارت نے مریدکے احمد پور شرقیہ مظفرآباد باغ کوٹلی میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا بھارت نے کارروائی کو آپریشن سندور کا نام دیا صرف سول آبادی معصوم شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنایا مظفرآباد میں میزائل سڑک پر گرا’ پاکستان کی فضائی حدود 48گھنٹوں کیلئے بند تمام پروازیں منسوخ فلائٹ آپریشن معطل’ بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ’ پاکستان نے بھارتی حملے کے بعد افواج پاکستان نے دشمن پر کاری وار کیا اس کے 3رافیل طیاروں سمیت 5طیارے مار گرائے ایک جہاز بھانٹڈا میں ایک اکھنور ایک جہاز اونتی یورا کے قریب گرا پاکستان نے برنالہ سیکٹر میں بھارتی فوج کا ایک ڈرون بھی مارا گیا بعدازاں مزید دو طیارے بھی مار گرانے کی خبریں آئیں یہ طیارے اس وقت گرائے گیے جب یہ پاکستان پر بھارتی سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان پر حملہ کر رہے تھے ایل او سی پر دشمن کی جولی پوسٹ بڈوری سیکٹر میں دشمن کے 50فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے پاک فوج کی بھاگتے بھارتی فوجیوں پر توپ خانہ سے فائرنگ دشمن کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوجی بوکھلا اُٹھے اور شکست تسلیم کرتے ہوئے سفید جھنڈا لہرا دیا، حالیہ واقعات کے پیش نظر پاکستان عالمی برادری کو اپنے موقف سے آگاہ کر رہا ہے تاکہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنا دفاع یقینی بنایا جا سکے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے حملے کا بھرپور جواب دیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے پاکستان پر حملے کو شرمناک قرار دے دیا مغربی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا پاکستان پر حملہ شرمناک ہے وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ شرم کی بات ہے ہم نے ابھی پاکستان کے خلاف بھارت کے حملوں کا سنا ہے انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان جھڑپیں بہت جلد ختم ہو جائیں گی علاوہ ازیں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ ایک سنجیدہ اور ڈائنامک ایشو ہے اسے مانیٹرنگ کر رہے ہیں ہم پاکستان اور بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ حالیہ کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کریں امریکہ کے وزیر خارجہ روبیو نے کہا ہے کہ میں بھی ٹرمپ کے ریمارکس دہرا رہا ہوں صدر ٹرمپ نے پاکستان پر انڈیا کے حملوں کے ردّعمل میں کہا تھا کہ بہت جلد لڑائی ختم ہو جائے گی ٹرمپ نے اسے شرمناک قرار دیا ہے،، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی افواج دشمن سے بخوبی نمٹنا جانتی ہے انہوں نے کہا پوری قوم افواج کے ساتھ ہے اور قوم کے حوصلے بلند ہیں، بھارتی حملے کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے پنجاب اور اسلام آباد میں فول پروف اقدامات’ حساس مقامات اور تنصیبات کو محفوظ بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھارتی میزائل حملوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی فوجی تصادم کی متحمل نہیں ہو سکتی انہوں نے کہا دونوں ممالک تحمل سے کام لیں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کریں تاکہ خطے میں امن واستحکام قائم رکھا جا سکے،، پہلگام واقعہ کے بعد الزام پاکستان پر عائد کرنے کے بعد مکار بھارت نے خود ہی مرضی کے فیصلے کئے پہلے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا پھر دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے پراپیگنڈہ مہم چلائی مگر بھارت اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا اور پھر اس نے پاکستان پر حملہ کرنے کا عندیہ دیا عالمی قوتوں کے منع کرنے کے باوجود گزشتہ رات بھارت نے پاکستان پر حملہ کر دیا پاکستان نے عالمی قوانین کی پاسداری کی اور حملہ میں پہل نہیں کی تاہم بھارتی حملے کے جواب میں پاکستانی افواج نے منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا رات گئے بزدلانہ حملہ کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کے حملے کو شرمناک قرار دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے بھی اسے ناپسندیدہ قرار دیا ہے بھارت نے اپنی مکاری دکھا دی ہے پاکستان اسے بھرپور جواب دے گا پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ ہیں اور دشمن کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے بھارت یہ جان لے کہ اس کے تمام بڑے شہر پاکستانی افواج کے نشانہ پر ہیں پاکستان بھارت کو سبق سکھانے کیلئے تیار ہے شہری آبادی پر بھارت نے میزائل داغ کر اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے اب اسے پاکستان کی جانب سے جواب کیلئے تیار رہنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں