فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل عاصم منیر قوم کے ہیرو ہیں’ آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمت عملی اور دشمن کو شکست فاش دینے پر وفاقی کابینہ کی طرف سے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا صحیح فیصلہ ہے’ ان خیالات کا اظہار سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے این اے 102 کی سی سی 110 میں سابق ڈپٹی میئر محمد اکبر غوری کے ہمراہ مرحومین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا’ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی ملی’ جنرل عاصم منیر نے مثالی جرات اور عزم کے ساتھ پاک فوج کی قیادت کی اور مسلح افواج کی جنگی حکمت عملی اور کاوشوں کو بھرپور طریقے سے ہم آہنگ کیا’چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے پوری محنت اور لگن سے عوامی مسائل کو حل کر رہے ہیں’ خاص طور پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاکردگی باقی صوبوں سے مثالی ہے’ دن رات پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں’ پنجاب کا کوئی شعبہ ایسا نہیں رہا جس میں اصلاحات نہ ہو رہی ہیں’ مجھے یقین ہے کہ ہم اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہیں ریکارڈ میگا پراجیکٹس لگائیں گے اور آنے والے انتخاب میں ہم ایک مرتبہ پھر اپنی کارکردگی پر سینہ چوڑ اکر کے ووٹ مانگیں گے’اس موقع پر سابق ڈپٹی میئر محمد اکبر غوری نے کہا کہ چوہدری عابد شیرعلی این اے 102 کی عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں’ وہ ہمارے لئے 1122 ہیں’ جب بھی ہمیں کوئی مسئلہ درپیش ہوا چوہدری عابد شیرعلی نے آگے بڑھ کر حل کیا ہے’ یہی وجہ ہے کہ ہم چوہدری عابد شیرعلی سے محبت کرتے ہیں’ اس موقع پر چوہدری عابد شیرعلی اور سابق ڈپٹی میئر محمد اکبر غوری نے مرحومین کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور دعا کہ کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کی قبر کی منزلیں آسان فرمائے’ انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے۔
