سونا کشی شنہا اور ظہیر کی طلاق؟پیشگوئی سے مداح صدمے سے دو چار

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر سے متعلق ایک خبر نے مداحوں کو صدمے کا شکار کردیا ہے۔بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے گزشتہ سال ہی ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی ہے۔ لیکن دونوں کے رشتے سے متعلق ایک پیشگوئی نے ان کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔بھارت کے ایک مشہور ماہر نجوم سشیل کمار سنگھ نے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی طلاق کی پیش گوئی کی ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ماہر نجوم سشیل کمار نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ بالی ووڈ کی جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی جلد طلاق ہوجائے گی۔ماہر نجوم نے صرف یہی نہیں بتایا بلکہ انھوں نے دونوں کی طلاق کے طریقہ کار کے بارے میں بھی کچھ حیران کن تفصیلات کا ذکر کیا۔سشیل کمار کا کہنا تھا کہ سوناکشی سنہا کی طلاق ہوگی لیکن بچہ ہوجانے اور بہت لڑائی جھگڑے کے بعد طلاق ہوگی۔ بچے کی پیدائش کے بعد دونوں میں خوب بحث ہوگی، پھر نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچے گی جس کے بعد طلاق ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں