مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ فلاح و بہبود کے عملی اقدامات کیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ممبر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی راہنما میاں محمد طاہر جمیل نے حکومت پنجاب کی جانب سے سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم کے اجراء کو معاشی و ا قتصادی ترقی اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسان کاروبار سکیم کے لئے اربوں روپے مختص کرنا’ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کا احسن اقدام ہے’ صوبائی حکومت نوجوان طبقہ کو خود روزگار کرنے کیلئے موثر پالیسی وضع کر رہی ہے جس کے جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ جو بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت برسراقتدار آئی’ زبانی کلامی دعوؤں کی بجائے عوامی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کئے اور اربوں روپے کے پراجیکٹس کی تکمیل ہوئی صنعتکاروں’ تاجروں کسانوں کا شتکاروں ‘ خواتین اور بالخصوص نوجوانوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے حکومت عوام کو مشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں