موٹرسائیکل سوار ڈالہ کے نیچے آکر چل بسا

گوجرہ(نامہ نگار)موٹر سائیکل سوار ٹرالہ کے نیچے آکرجاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر333ج ب کا محمد حسنین اپنی موٹر سائیکل پر سوارہو کر اڈا نواں لاہور سے واپس گائوں جا رہاتھاکہ ٹرالہ کو اوور ٹیک کر تے ہو ئے موٹر سائیکل پھسل کرٹرالہ کے ٹائرکے نیچے آ گیااور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ڈرائیور موقع سے ٹرالہ چھوڑ کر فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔اطلاع ملنے تھانہ نواں لاہور پولیس نے نعش تحویل میں لے کررورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہور منتقل کی جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور ٹرالہ قبضہ میں لے کر نامعلوم ٹرالہ ڈرائیور کی تلا ش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں