کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم مسلح ملزمان نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق عبدالغفور نے تھانہ صدر کمالیہ میں درخواست دی کہ موضع گرداسہ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے روک کر اسلحہ کے زور پر نقدی اور موٹر سائیکل کل مالیت 48ہزا ر روپے چھین لیے اور فرار ہوگئے جس پر مقدمہ درج ہوا۔
