واسا کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ اجلاس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر سی ایم پیکج کی ترقیاتی سکیموں کے پی سی ون کی تیاری آخری مراحل میں پہنچ گئی۔ سی ایم پیکج کی ترقیاتی سکیموں کے پی سی ون بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ثاقب رضا، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی حافظ حسان ناصر، ڈائریکٹر عدنان گل، ڈپٹی ڈائریکٹرز فیضان شکور، ثمرین اشرف و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب پیکج کے تحت واسا فیصل آباد کی ترقیاتی سکیموں کے پی سی ون کی تیاری کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ سی ایم پیکج کے تحت ترقیاتی سکیموں میں ٹرنک سیور اور ڈسپوزل اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کے پی سی ون فوری طور پر مکمل کر کے پنجاب حکومت کو بھجوا دیئے جائیں گے اور ان کی منظوری کے بعد جلد ان ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کی ان ترقیاتی سکیموں کی تکمیل سے شہریوں کے نکاسی آب کے مسائل میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی کیونکہ ان ترقیاتی سکیموں کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ نکاسی آب کی معیاری سروسز کی فراہمی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ واسا فیصل آباد کو نکاسی و فراہمی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کے لئے ہمہ تن کوشاں ہے اور ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بہت جلد سی ایم پیکج کے تحت ترقیاتی سکیموں پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں