7

گندم کی سمگلنگ روکی جائے

سرگودھا (بیورو چیف) پاکستان میں موسمیا تی تبدیلی اور کھا بیج کی قیمتوں میں اضافے کے بعد افغانستان میں گندم کی سمگلنگ سے آنیوالے دنوں میں پاکستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کر سکتا ہے حکومت کی جانب سے گندم کے مناسب نرخ مقرر نہ ہونے کے باعث کاشتکار پریشان ہے اور اس کی لاگت پوری نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں شاید کاشتکار گندم کاشت نہ کرے ان خیالات کا اظہار فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما راو ساجد محمود نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں گندم کی فصل اچھی ہوئی ہے مگر اس کے مناسب نر خ مقرر نہ ہونے سے گندم کی بڑی مقدار افغانستان سے سمگل ہونا شروع ہو چکی ہے جس سے گندم کا بحران شدت اختیار کر سکتا ہے راو ساجد محمود نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے گندم کے نرخ مقرر کرے۔ تاکہ گندم کی سمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہو سکے اگر ایسا نہ کیا گیا تو مستقبل قریب میں کاشتکار گندم کاشت کرنے سے اجتناب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں