فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو ناچاقی پر مشتعل شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل شوہر کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں 321 گ ب کے رہائشی سرفراز نے بتایا کہ اسکی ہمشیرہ نسرین بی بی کی شادی یونس کے ساتھ ہوئی تھی، میاں بیوی میں اکثر اوقات لڑائی جھگڑا رہتا تھا یونس اسکی ہمشیرہ پر تشدد کرتا تھا، گزشتہ روز دوبارہ کسی بات پر جھگڑا ہوا تو مشتعل شوہر یونس نے اہلیہ نسرین بی بی کو گولیاں مار کر ابدی نیند سلا دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل شوہر کی تلاش شروع کر دی ہے۔




