مکوآنہ(نامہ نگار)آتش بازی کے سامان کی غیر قانونی تیاری، ذخیرہ اندوزی اور فروخت کے خلاف پولیس چوکی مکوآنہ کا کریک ڈان، انچارج چوکی مکوآنہ میاں عبدالجبار کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے تین ملزمان محمد آصف، عالم شیر اور محمد بابر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان اور اسے تیار کرنے میں استعمال ہونے والا آلات برآمد کر لیے گئے تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی مکوآنہ نے غیر قانونی آتش بازی کے سامان کی تیاری اور فروخت کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 14 کاٹن ماچس پٹاخہ، 3 کاٹن سٹک اور نلکی و کٹر مشینیں برآمد ہوئیں، جنہیں پولیس نے قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے برآمد شدہ سامان کو قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لیتے ہوئے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے، جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔چوکی انچارج مکوآنہ میاں عبدالجبار کا کہنا ہے کہ آتش بازی جیسے خطرناک اور غیر قانونی دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان تیار اور فروخت کرنے والے افراد نہ صرف قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں بلکہ انسانی جانوں اور املاک کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں، ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




