آل پاکستان بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے مقابلوں کا آغاز

کراچی (سپورٹس نیوز) کراچی میں آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز ہوگیا، جہاں ملک بھر سے آنے والے نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں، گرلز اور بوائز کی مختلف کیٹیگریز میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں دو سو سے زائدکھلاڑی ایکشن میں نظر آئے، انڈر 15 سمیت پانچ مختلف کیٹیگریز کے درمیان دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے جن میں گرلز اور بوائز کے سنگلز، ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے مقابلے جاری ہیں۔مقابلوں کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کی جانب سے صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا گیا، کھلاڑیوں کا کہنا تھا ایسے ٹورنامنٹس سے نہ صرف ان کیاعتمادکوتقویت ملتی ہے بلکہ قومی سطح کیمقابلوں کی تیاری میں بھی مدد ملتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں