آن لائن رجسٹرڈ ہونے والے عازمین کی تعداد 3لاکھ 8ہزار سے تجاوز

اسلام آباد (بیورو چیف)گھر بیٹھے رجسٹرڈ ہونے والے عازمین حج کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کر گئی،حج پورٹل یا موبائل ایپ ”پاک حج” کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل نہایت آسانی سے ممکن ہے ،وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ، وزارت مذہبی امور نے اگلے مرحلے میں حج واجبات بھی آن لائن وصول کرنے کا عندیہ دیدیا ،نیشنل آئی ٹی بورڈ کا تیار کردہ حج منیجننٹ سسٹم عازمین حج اور وزارت کے درمیان رابطے کا آسا ن ذریعہ بن گیا،دو لاکھ 22 ہزار نے سرکاری جبکہ 86 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا،رجسٹرڈ عازمین میں 1 لاکھ 81 ہزار مرد جبکہ 1 لاکھ 27 ہزار خواتین شامل ہیں ،رجسٹرڈ عازمین حج میں 3 ہزار 5 سو پی ایچ ڈی، 53 ہزار ماسٹرز اور 71 ہزار پیچلرز تعلیم کے حامل ہیں،33 تا 44 سال کے عازمین حج 1 لاکھ 19 ہزار کی تعداد کے ساتھ نمایاں ہیں ،61 سال سے زائد عازمین حج کی تعداد 40 ہزار ہے،حج 2027 تا 2030 کے لیے گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں