فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے مرکزی صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں شو گر کے مریضوں کو انسولین اور ادویات کی کمی کا سامنا موت کو کھیل تماشہ سمجھنے والو !کچھ تو خدا کا خوف کھاؤ شوگر کی ادویات نا پید آخر ملک میں ہو کیا رہا ہے ؟ وفا قی و صوبائی حکومت کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک ہے ۔بلیڈ پریشر ،شوگر،انسولین،اور بخار سمیت دیگر امراض کی 55فیصد سے زیادہ ادویات مارکیٹ سے نایاب ہوچکی ہیںانسانی جانیں بچانے والی ادویات کا شدید بحران دن بدن بے قابو ہوتا جا رہاہے دویات ساز کمپنیوں کی بلیک مارکیٹنگ اور ڈرگ مافیا کی لوٹ مار نے عام آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے پاکستان جیسے غریب ملک میں ادویات پہلے ہی بہت مہنگی ہیں، جبکہ سرکاری ہسپتالوں اور رورل ڈسپنسریوں پر ادویات دستیاب نہ ہیں۔ہر ماہ بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے ۔




