اسحاق ڈار کرغزستان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (بیوروچیف)نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاسوں میں شرکت کے بعد کرغزستان سے اسلام آباد روانہ ہو ئے۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق کرغزستان کے نائب وزیرِ خارجہ نے ایئر پورٹ پر اسحاق ڈار کو الوداع کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں