اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کے مہنگے داموں چینی فروخت کرنیوالے دکانداروں کو جرمانے

گوجرہ ( نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نے مہنگے داموں چینی فروخت کر نے والے دکاندار و ںکو جرمانے کر دئیے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرگوجرہ میں چینی کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کویقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ متحرک ہو گئیں اور شہر کے مختلف بازاروں میںدکانوںپر جا کر قیمتوں کی چیکنگ کی اورمقررہ قیمتوں سے زائد پرچینی فروخت کر نے والے دکانداروں کو جرمانے کر دئیے ۔علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی ہدایت کی نرخ نامے نمایاناں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ حکومتی ہدایات پر چینی کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ورنہ سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں