جامشورو (شوبز نیوز) صدارتی ایوارڈ یافتہ سندھی لوک گلوکار الن فقیر کی 25ویںبرسی 4 جولائی کومنائی جائے گی ۔الن فقیر 1932 کو سندھ کے ضلع جامشورو میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے صوفیانہ کلام گا کر ملک گیر شہرت حاصل کی انہوں اردو اور سندھی میں قومی ترانے بھی گائے تھے ان کی گائیگی کا انداز اس لیے منفرد تھا کہ وہ گلوکاری کے ساتھ ساتھ اعضا کی شاعری بھی کرتے تھے ۔الن فقیر کا والد ایک ڈھولچی تھا جو کہ شادی اور دیگر تقریبات میں ڈھول بجانے کے علاوہ گانے بھی گایا کرتا تھا الن فقیر اگرچہ صوفی تھا لیکن اس نے فقیر تخلص کا انتخاب کیاوہ گھر بار چھوڑ کر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر سکونت پذیر ہو گیا الن فقیر بنیادی طور پر ان پڑھ تھا لیکن خدا نے انہیں کمال کا حافظہ عطا کی تھا وہ جو ایک بات سن لیتا تھا اسے ازبر ہو جاتی تھی۔




