لاہور (شوبز نیوز) علی رضا نے حنا آفریدی کی شادی میں اپنی ماں کو اداکارہ مایا علی سے ملوایا مگر اس دوران وہ انھیں اداکار کی بڑی بہن سمجھ بیٹھیں۔گزشتہ ہفتے اداکارہ حنا آفریدی کی شادی پر علی رضا نے اپنی ماں کی ملاقات اداکارہ مایا علی سے کروائی، مایا نے حیرت سے اداکار کی ماں کو دیکھا اور کہا اوہ میرے خدایا، مایا نے انھیں سلام کیا اور اس کے بعد پوچھا کہ کیا آپ علی کی امی ہیں؟ اس پر اداکار کی ماں مسکرانے لگیں۔مایا علی نے اداکار علی رضا کی ماں سے گلے ملتے ہوئے نوجوان اداکار کی ماں کو کہا کہ آپ تو ان کی بڑی بہن لگ رہی ہیں۔اس دوران علی رضا کی ماں مسکراتی رہیں۔




