انگلش کوچ کا فرانس کیخلاف تاریخی فتح پر خراجِ تحسین

میامی(سپورٹس نیوز)انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے کوچ تھامس ٹوخل نے فیفا ورلڈ کپ میں فرانس کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں 4-6 گول سے فتح حاصل کر کے 60 سالوں میں ورلڈ کپ کی بہترین پوزیشن (تیسری پوزیشن)حاصل کرنے پر اپنی ٹیم کے غیر معمولی عزم اور حوصلے کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس تاریخی میچ میں انگلینڈ نے پہلے ہاف میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 0-4 کی مضبوط برتری حاصل کرلی ،بوکایو ساکا نے شاندار ہیٹ ٹرک سکور کر کے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ فرانس کے دوسرے ہاف میں زبردست کم بیک کے باوجود میچ اپنے نام کرنے میں ناکام رہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں