ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ۔ مقصود راٹھور نے گولڈ میڈل جیت لیا

دوحہ (سپورٹس نیوز)ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا۔دوحہ میں ہونے والی ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں مقصود امجد راٹھور نے 65 سال عمر کی 96 کے جی کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔مقصود امجد راٹھور نے مجموعی طور پر 125 کلوگرام کا وزن اٹھاکر پاکستان کیلئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ مقصود امجد راٹھور نے اسنیچ میں 55، کلین اینڈ جرک میں 70 کلوگرام کا وزن اٹھایا۔دوحہ میں ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان سے 10 کھلاڑی شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں