ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کرنے پر جرمانے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ایل پی جی گیس کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیر نگرانی کارروائیاں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف مقامات پر ایل پی جی گیس کی فروخت کے نرخوں کی چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے پر جھنگ روڈ اور وریام روڈ پر واقع دو گیس ایجنسیوں کو بالترتیب 2 ہزار اور 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔، جبکہ رجانہ روڈ پر واقع حق باہو گیس سینٹر کو بھی 2 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایل پی جی گیس کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے نگرانی کا عمل جاری رہے گا اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں